دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے کیا مراد ہے
Left-Right Wing political Spectrum
علی عمران کاہلوں
ڈی ایس ایف فیصل آباد
(ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس فیڈریشن)
دائیں اور بائیں بازو کی سیاست
فرانس کی 1789ء کی قانون ساز مجالس میں چند اصطلاحات وضع ہوئیں۔
جو دراصل سیاسی جماعتوں کی ترتیب کے حوالے سے تھیں 1789ء کی فرانس کی مستطیل پارلیمنٹ میں دائیں بازو وسطی اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتیں تھیں۔دائیں بازو کی جماعتوں سے مراد قدامت پسند یعنی جمود پرست ،بادشاه کی حامی اور پرانے خیالات کی جماعتیں تھیں۔وسطی جماعتوں سے مراد اعتدال پسند جماعتیں اور بائیں بازو سے مراد ترقی پسند Progressive یعنی تبدیلی نظام کی حمایتی جماعتیں شامل تھیں ان جماعتوں میں ترقی پسند , سیکولر ، سوشلسٹ اور پروگریسو قوم پرست جماعتیں شامل تھیں۔
عام طور پر بائیں بازو کی خصوصیات آزادی، انقلاب ،مساوات ، برادرانہ حقوق، پیشرفت ، اصطلاحات اور بین الااقوامیت جیسے نظریات پر زور دینے کی وجہ سے ہوتی ہے جبکہ دائیں بازو کی خصوصیات اتھارٹی ,درجہ بندی ، شدت پسندی ، بنیاد پرستی اور آرڈر جیسے نظریات پر زور دینے سے ہوتی ہے فرض،روایات،ردِعمل و جمود اور فاشزم وغیرہ-
بایاں بازو Left_wing
بائیں بازو والے عام طور پر ترقی پسند ہوتے ہیں ان کی نظر بہتر مستقبل کی طرف ہوتی ہے۔
یہ لوگوں کی حمایت کرتے ہیں جو خود کی حمایت نہیں کر سکتے۔ ترقی پسندیت اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں۔ بائیں بازو کے لوگ دولت کی برابر تقسیم کے قائل ہوتے ہیں۔
برطانیہ میں لیبر پارٹی ، لیف پارٹی اورگرین پارٹی اھم بائیں بازو کی جماعتیں ہیں وہ ایسے قوانین بنانے پر یقین رکھتی ہیں جو خواتین،نسلی اقلیتوں کو امتیازی سلوک کے خلاف تحفظ فراہم کرتے ہیں ان کا ماننا ہے کہ مالدار لوگوں پر زیادہ ٹیکس لگایا جانا چاہئیے جس دولت کے ارتکاز میں رکاوٹ پیدا ہو ۔
پاکستان میں کمیونسٹ پارٹی،مزدورکسان پارٹی سوشلسٹ
اور عوامی ورکرز پارٹی بائیں بازو کی اھم سیاسی جماعتیں ہیں پیپلزپارٹی بھی شروع میں بائیں بازو کی جماعت تھی مگر بعد میں جاگیرداروں اور مفاد پرست لوگوں کے شامل ہو جانے کی وجہ سے دائیں بازو کی جماعت بن گئی۔ کچھ لوگ لبرل ازم کو بھی لیفٹ کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے کیوں کہ لبرل ازم انفرادیت اور دولت کے ارتکاز یعنی سرمایہ داریت کی حمایت کرتا ہے جبکہ بائیں بازو کی بنیادی خصوصیات انفرادیت کی بجائے اجتماعیت اور دولت کی مساوی تقسیم ہیں البتہ سیکولرازم بائیں بازو کی خصوصیت ہے کیونکہ وہ مذہب کے ریاست میں مداخلت کا مخالف ہے ۔
دایاں بازو Right_wing :
دائیں بازو والے عقائد اور روایات کو اھمیت دیتے ہیں۔
دائیں بازو کی حامل جماعتیں قدامت پسند تبدیلی کے خلاف،اور جمود کو برقرار رکھنے کی حمایتی جماعتیں ہوتی ہیں۔
دائیں بازو کی جماعتیں کٹر قوم پرستی اور سرمایہ دارانہ سوچ کی حامل جماعتیں ہوتی ہیں۔
ان کا خیال یہ ہوتا ہے کہ نظام کو ایسے ہی چلنے دیا جائے مذہبی جماعتیں بھی عام طور پر دائیں بازو سے وابسطہ ہوتی ہیں۔ امریکہ میںRepublican Party اور UK میں کنزرویٹو پارٹی انڈیا بی جے پی اور کانگرس پاکستان میں مسلم لیگ،پیپلزپارٹی،تحریکِ اِنصاف اور جماعتِ اسلامی دائیں بازو کی اہم جماعتیں ہیں- نیشنلزم یعنی قوم پرستی انقلاب فرانس کے وقت بائیں بازو کی حمایتی تھی جبکہ فاشزم ،شاونزم انتہائی دائیں بازو کا حصہ ہیں جبکہ پروگریسو نیشنلزم بائیں بازو کی خصوصیت ہے ۔
No comments:
Post a Comment