Unite workers of the World!! socialist economy types of socialism communism Communist party Democracy Capitalism
Tuesday, 12 October 2021
سوشلزم یا کمیونزم اور الحاد۔ تحریر فدا حسین
۔۔۔۔۔سوشلزم یا کمیونزم اور الحاد۔۔۔۔۔
سوشلزم یا کمیونزم اور الحاد کو بعض احبات عموماً آپس میں مدغم کر دیتے ہیں۔ جس کا کوئی تک نہیں بنتا۔
سوشلزم یا کمیونزم(Socialism or Communism):
یہ ایک معاشرتی برابری کا نظام ہے، جو پیداوار میں کسی کی بالادستی یا اجارہ داری کو قبول نہیں کرتا، بلکہ یہ آفاقی سوسائٹی پر ایک خوبصورت اور روادار اشتراکی نظام(عوام کی ساجھے داری) کو رائج کرنے پر زور دیتا ہے، جو آج پوری دنیا میں کہیں بھی رائج نہیں۔ جب یہ نظام فقط و فقط اشتراکیت کا حامی ہے، تو اس حساب سے اس کا کسی مذہب یا الحاد سے کوئی تعلق نہیں بنتا……اس کے سوا سوشلزم یا کمیونزم اور کچھ نہیں۔
الحاد(Atheism):
یہ ایک سائنسی اور فلسفیانہ اصطلاح ہے۔ اس کے پرچارک(ایک ملحد) تمام غیر سائنسی باتوں اور ہر قسم کے دیوی، دیوتاؤں، خداؤں اور تمام مذاہب کو رد کرتا ہے۔ یہ مادیت پسند تو ہے، مگر ہم ان کے ملحدانہ افکار کو سوشلزم یا کمیونزم سے نہیں جوڑ سکتے۔ کیونکہ ان کے خالصتاً پرچارکوں میں سے کسی ایک نے بھی کبھی معاشرتی برابری یا اشتمالیت کی بات نہیں کی ہے۔
ایسے احباب اگر عہد عتیق کے ملحد فلاسفہ کی تاریخ اور سوشلزم یا کمیونزم کا مطالعہ فرماتے تو وہ کبھی بھی ”سوشلزم یا کمیونزم اور الحاد“ کو آپس میں مدغم؛ یا ان میں تقابل نہیں کرتے۔
مذاہب عالم سے باغی، سات سو(700) سال قبل مسیح(یعنی: 2700 سال پہلے) عہد عتیق سے سقراط دور تک کے زیادہ تر فلاسفہ(مثلاً: تھیلیس، انیگزی مینڈر، انیگزی منیز، میلی سس، پارمینیڈیز، ہیراکلیٹس اور ڈیموکریٹس وغیرہ) ملحد تھے۔ ان کا سوشلزم یا کمیونزم سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔
پس: درج بالا توضیحات سے بات صاف ہو جاتی ہے، کہ:
الحاد: ایک سائنسی اور فلسفیانہ رجحان ہے……جبکہ
سوشلزم یا کمیونزم: ایک معاشرتی نظام ہے؛ اور وہ بھی خالصتاً برابری اور اشتمالیت کا۔۔۔۔۔۔۔۔فدا
پس نوشت: ”ایک ملحد کمیونسٹ تو بن سکتا ہے، مگر کسی کمیونسٹ کا ملحد ہونا ضروری نہیں!“
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
معاشیات میں ایڈم اسمتھ کا غیر مرئی ہاتھ ( invisible hand) کا نظریہ اور مارکسی تنقید
معاشیات میں ایڈم اسمتھ کا غیر مرئی ہاتھ ( invisible hand) کا نظریہ اور مارکسی تنقید علی عمران غیر مرئی ہاتھ (invisible hand) کا تصور س...
-
دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے کیا مراد ہے Left-Right Wing political Spectrum علی عمران کاہلوں ڈی ایس ایف فیصل آباد (ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس...
No comments:
Post a Comment